Umrah Policy (Umrah Rules)

نئی عمرہ پالیسی کے خدوخال

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کردہ نئی عمرہ پالیسی کے حوالے سے چند بنیادی نکات یہ ھیں۔ اس پالیسی کے نفاذ سے 15-20 سال سے لاگو پالیسی مکمل طور پر تبدیل ھو گئی ھے۔ اس پالیسی کے تحت کوئی بھی شخص پاکستان میں کسی بھی عمرہ ایگریمنٹ ھولڈر ایجنٹ کے ذریعے پہلے مکہ مکرمہ اور پھر مدینہ منورہ میں اپنے فلائٹ شیڈول کے مطابق بکنگ کرے گا جس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کی تاریخ واضح طور پر درج کریگا ھر ایک بکنگ اور اس کی ادائیگی کے بعد ایک بکنگ ریفرنس نمبر جنریٹ ھوگا اس کے بعد جدہ / مکہ مکرمہ/ مکہ/ مدینہ منورہ/جدہ ٹرانسپورٹ کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ اگر زائرین کی تعداد 30 کے گروپ سے کم ھوگی تو پھر سواریوں کی تعداد کے مطابق کار، فلائنگ کوچ، کوسٹر وغیرہ لینا ھوگی جس کا کرایہ بس سے زائد ھوگا۔ ان تینوں بکنگ کے ریفرنس نمبر کو نوٹ کر کے  ایجنٹ اپنے گروپ یا کسی انفرادی شخص کی بکنگ پر عمرہ ویزا کے لئے درخواست دائر کرے گا جس میں بکنگ ریفرنسز کا زکر ھوگا۔ ویزا فیس دینے کے بعد ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

پراسس میں ضروری باتیں

  • ھوٹل بکنگ اور ھوائی جہاز کے ٹکٹ کے مطابق شیڈول میں کوئی ردوبدل نہیں ھوسکے گا۔
  • تمام تر ادائیگی ناقابل واپسی ھوگی۔
  • جو ھوٹل لیا جائے گا، معتمر کو وھی ھوٹل ملے گا... ایک جیسے ھوٹل کا تصور ختم ہو گیا ھے۔
  • کسی بھی ایجنٹ کے لئے پہلے کی طرح کسی خاص ھوٹل کے ساتھ ایگریمنٹ کا خاتمہ ھو جائے گا) بغیر تصریح کے ھوٹل بک نہیں ھو سکیں گے۔
  • ھوٹل کی بکنگ کمروں کی بنیاد پر ھوگی۔
  • صرف ویزے کی اجراء ختم ہو جائے گی۔
  • نئی پالیسی کے تحت ایجنٹ پیکیج کا مکمل رقم ایڈوانس وصول کرے گا۔
  • پاکستان میں فی الحال کسی ایجنٹ کی آئی ڈی فعال نہیں ھوئی اس میں دو دن بھی لگ سکتے ہیں اور بیس دن بھی...... لہٰذا جب تک سسٹم فعال نہیں ھو جاتا، کسی ایجنٹ کے ساتھ داخلہ نہ کریں۔

Was this article (Umrah Policy-Umrah Rules 2019-20) helpful?
Book Umrah Package.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *