Umrah Kay Fazail

عمرہ

  • ۔ ایک کے بعد دوسرا عمرہ دونوں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزا جنت کے سوا کچھ نہیں۔(بخاری1659)
  • حج و عمرے پے در پے کرو بیشک دونوں کو پے در پے کرنا فقر اور گناہوں کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔(کنز العمال12285)
  • رمضان میں عمرہ کرنا بلحاظ ثواب ایک حج کے برابر ہے۔ (کنز العمال12286)
  • رمضان میں عمرہ کرنا بلحاظ ثواب میرے ساتھ ایک حج کرنے کے برابر ہے۔ (کنز العمال12288)

طواف

  • ؐاس بیت اللّہ کا طواف کثرت سے کر لو۔ اس سے پہلے کہ تمھارے درمیان اور اس کے درمیان رکاوٹ ہو جائے۔ کیوں کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ حبشہ کا ایک آدمی جس کے سر کے اگلے حصے کے بال اڑے ہوئے ہیں چھوٹے چھوٹے کان ہیں اور پنڈلیاں زخمی ہیں کعبہ پر بیٹھا ہے اور کدال کے ساتھ اس کو ڈھا رہا ہے۔ (کنز العمال12489)
  • جو اس گھر کے سات چکر کاٹے اور دو رکعت نماز پڑھ لے گویا اس نے ایک غلام آزاد کر دیا۔ (کنز العمال12490)
  • جو اس گھر کے پچاس چکر کاٹے وہ اپنے گناہوں سے یوں نکل جائے گا گویا آج اس کی ماں نے اس کو جنم دیا ہے۔ (کنز العمال12491)

سعی

  • ہلال بن عبد اللّہ سے مروی ہے فرمایا میں نے عمر بن خطابؓ کو صفا مروہ کے درمیان طواف کرتے دیکھا جب آپؓ بطن السیل میں پہنچتے تو رفتار تیز کر دیتے تھے۔ (کنز العمال12538)
  • حضرت عمرؓ جب صفا مروہ کے درمیان وادی میں سے گزرتے تو اس میں سعی فرماتےحتی کہ اس کو عبور کر لیتے اور دعا کرتے

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُ               : اے پروردگار! مغفرت فرما، رحم فرما، تو ہی سب سے زیادہ عزت والا سب سے زیادہ کرم والا ہے۔

(کنز العمال12542)

حجر اسود

  • عابس بن ربیعہ سے مروی ہے فرمایا میں نے حضرت عمرؓ کو دیکھا کہ آپ ؓ حجر اسود کے پاس تشریف لائے اور فرمایا اللّہ کی قسم میں جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے، تو نہ نقصان دے سکتا ہے اور نہ نفع پہنچا سکتا ہے اور اگر میں نے رسول اللّہﷺ کو نہ دیکھا ہوتا کہ آپ نے تجھے بوسہ دیا تھا تو میں بھی تجھے بوسہ نہ دیتا پھر حضرت عمرؓ اس کے قریب ہوئے اور اس کو چوما۔ (کنز العمال12503)
  • حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ جب وہ حجر اسود کے پاس سے گزرتے تو اگر اس پر ہجوم دیکھتے تو اس کے مقابل آکر تکبیر کہتے اور فرماتے

اَللٰھُمَّ اِیْمَانًا بِکَ وَ تَصْدِیْقًا بِکِتَابِکَ وَ سُنَّۃِ نَبِیِّکَ ، اے اللّہ میں تجھ پر ایمان لایا اور تیری کتاب کی تصدیق کی اور تیرے نبی کی سنت کی اتباع کی۔

(کنز العمال12515)

زیارت روضہ رسولﷺ

  • جس شخص نے حج کیا اور پھر میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے میری زندگی میں میری زیارت کی۔ (کنز العمال12364)
  • جس شخص نے حج بیت اللّہ کیا اور میری زیارت نہ کی تو اس نے مجھ سے بے وفائی کی (کنز العمال12365)
  • جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی تو قیامت کے روز میں اس کے لیے سفارشی ہوں گا یا گواہ ہوں گا، اور جو شخص دو حرموں میں سے کسی ایک میں انتقال کر جائے تو اللّہ تعالٰی قیامت کے روز اس کو ان لوگوں میں سے اٹھائیں گے جو امن میں ہوں گے۔ (کنز العمال12367)

Was this article helpful?
Book Umrah Package

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *